پیر 21 ستمبر 2020 - 1:16:42 صبح

یو اے ای میں کوویڈ-19 کی غیر فعال ویکسین کی طبی آزمائش میں 5ہزار رضاکاروں کو ویکسین دینے کا سنگ میل حاصل کرلیا گیا


ابوظہبی ، 6 اگست ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات میں دنیا کی پہلی کوویڈ-19کی غیر فعال ویکسین کی طبی آزمائش کے فیز III میں 5ہزار سے زائد رضاکاروں کو پہلی بار ویکسین دے دی گئی ہے جس سے ویکسین کی آزمائش ایک سنگ میل مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ ابوظہبی محکمہ صحت کے قائمقام انڈر سیکرٹری ڈاکٹر جمال الکعبی کی موجودگی میں ابوظہبی کے قومی نمائش مرکز میں اس مقصد کے لئے تعمیر کردہ سہولت میں 5ہزارویں رضا کار کو ویکسین دی گئی۔ڈاکٹر الکعبی نے ویکسی نیشن پروگرام میں دوسری بار شرکت کی اور رواں ہفتے ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کی۔ غیر فعال ویکسین کی طبی آزمائش ابوظہبی میں جی42 ہیلتھ کیئر کے زیر اہتمام محکمہ صحت ابوظہبی،متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت وتدارک اور ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی،ایس ای ایچ اے کی شراکت سے16 جولائی سے شروع کی گئی تھی۔غیر فعال ویکسین ویکسین بنانے والے دنیا کی چھٹی بڑی چینی کمپنی سائنو فارم سی این بی جی نے تیار کی ہے۔ طبی آزمائش میں حاصل کامیابی کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے پرنسپل انویسٹی گیٹر،، شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی کے سی ایم او اور نیشنل کوویڈ- 19 کلینیکل مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرپرسن نوال احمد الکعبی نے کہا کہ یہ سنگ میل حاصل کامیابی میں اہم ہے۔ہم نے توقع کے مطابق 5ہزار سے زیادہ رضاکاروں کوویکسین دی ہے اور ہم دنیا بھر میں طبی آزمائش کے حوالے سے تیزی سے اگے بڑھ رہے ہیں۔ جی 42 ہیلتھ کیئر کے سی ای او آشیش کوشی نے کہا کہ طبی آزمائش کے تسیرے مرحلے میں برق رفاری سے پہنچنے پر ہمیں فخر ہے میں اس عمل میں شریک ہر شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میں متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کی اس ررضاکارانہ مہم میں شرکت کے لئے مزید حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔یہ ہزاروں کی تعداد میں رضاکار جن کی عمر 18سے 60سال کے درمیان ہے مختلف قومیتوں اور پس منظر کے حامل ہیں۔ ابو ظہبی میں زیر تعلیم ایک طالب علم نے کہا کہ مجھے طبی آزمائش میں حصہ لینے پر بہت فخر ہے اور میڈیکل عملہ پورے عمل کی وضاحت میں بہت واضح اور بہت مددگار رہا ہے۔ میں بہت پر امید ہوں کہ طبی آزمائش کامیاب ہوگی اور ہمارے پاس کوویڈ-19خلاف ایک بہت ہی کامیاب ویکسین ہوگی۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302860755

WAM/Urdu