اتوار 20 ستمبر 2020 - 2:44:11 شام

عبداللہ بن زاید کی مصر اور یونان میں سمندری سرحدی معاہدہ پر سامع شکری کو مبارکباد


ابوظہبی ، 7 اگست ، 2020 (وام) ۔۔ وزیر برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النھیان نے مصر اور یونان کے درمیان سمندری سرحدی حدود کے تعین کا معاہدہ ہونے پر مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری کو مبارکباد دی ہے – دونوں وزراء کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو میں دونوں برادر ممالک کے درمیان بہترین تعلقات کی صورتحال اور باہمی دلچسپی سے متعلق علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا – شیخ عبداللہ کا کہنا تھا کہ مصر اور یونان کے درمیان یہ معاہدہ ایک اہم قدم ہے اور یہ دونوں ممالک کی جانب سے مشرقی میڈیٹیرین ریجن میں استحکام کو توسیع دینے کی بنیاد بنانے کا اظہار ہے ۔ انہوں نے دونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور تعاون و رابطوں کیلئے مسلسل و مفید اقدامات کی تعریف کی جس کے نتیجے میں عالمی قوانین اور یواین کنونشن برائے امور قوانین بحری امور کے تناظر میں یہ اہم معاہدہ انجام پایا – شیخ عبداللہہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات بھی مصر اور یونان کے ساتھ اپنے سٹریٹجک تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور توقع رکھتا ہے کہ یہ نیا معاہدہ بائیو انرجی شعبے میں نئے ترقیوں کا باعث ہوگا جوکہ ان دونوں ممالک اور ان کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کا باعث بھی بنے گا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302860875

WAM/Urdu