اتوار 20 ستمبر 2020 - 2:05:47 شام

ملک میں کووڈ 19 کے مزید تقریبا 62 ہزار ٹیسٹ ، 216 نئے مریض ، 276 مزید صحتیاب ، دو اموات


ابوظہبی ، 7 اگست ، 2020 (وام) ۔۔ وزارت صحت و تحفظ کی جانب سے بدھ کو کیئے جانے والے اعلان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ 19 کے مزید 61 ہزار 978 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں جدید ترین طبی تشخیصی طریقہ اختیار کیا گیا – وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق زیادہ ٹیسٹ کیئے جانے کئ اقدام کا مقصد ملک میں اس وائرس وباء کے مریضوں کی جلد تشخیص کرنا اور انہیں ضروری علاج معالجہ فراہم کرنا ہے – مزید ٹیسٹ کے نتیجے میں کورونا وائرس کے نئے 216 مریضوں کی تشخیص ہوئی جس سے ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 62 ہزار 61 ہوگئی ۔ نئے مریض مختلف قومیت کے ہیں اور ان سب کی حالت سنبھلی ہوئی ہے جبکہ انہیں ضروری طبی نگہداشت بھی میسر آرہی ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ کووڈ 19 کی وباء سے متاثرہ زیر علاج مریضوں میں سے دو مریض طبی پیچیدگی کی وجہ سے وفات پاگئے جس سے اس وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 356 ہوگئی ۔ وزارت نے مرنے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دیگر زیر علاج مریضوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ معاشرے کے ارکان کو بھی صحت حکام سے مسلسل تعاون رکھنے ، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور احتیاطی و حفاظتی اقدامات کی پیروی کرنے کی تلقین کی گئی ہے – بیان کے مطابق اس وباء کے زیر علاج مریضوں میں سے مزید 276 مکمل صحتیاب بھی ہوگئے جس کے بعد مکمل صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 56 ہزار 15 ہوگئی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302860885

WAM/Urdu