پیر 21 ستمبر 2020 - 1:54:17 صبح

عرب امارات میں کووڈ 19 کے مزید 61 ہزار سے زائد ٹیسٹ ، 225 نئے مریض ، 323 مزید صحتیاب ، ایک فوت


ابوظہبی ، 9 اگست ، 2020 (وام) ۔۔ وزارت صحت و تحفظ کے اتوار کو کیئے جانے والے اعلان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ 19 کے مزید 61 ہزار 544 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں جدید ترین ٹیسٹنگ آلات کا استعمال کیا گیا – وزارت کے بیان کے مطابق زیادہ ٹیسٹ کیئے جانے کا اقدام ملک میں اس وائرس وباء کے مریضوں کی جلد تشخیص کرنا اور انہیں ضروری علاج معالجہ فراہم کرنا ہے – مزید ٹیسٹ کے نتیجے میں کورونا وائرس کے نئے 225 مریضوں کی تشخیص ہوئی جس سے ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 62 ہزار 525 ہوگئی ۔ نئے مریض مختلف قومیت کے ہیں اور ان سب کی حالت سنبھلی ہوئی ہے جبکہ انہیں ضروری طبی نگہداشت بھی میسر آرہی ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ کووڈ 19 کی وباء سے متاثرہ زیر علاج مریضوں میں سے ایک مریض طبی پیچیدگی کی وجہ سے وفات پاگیا جس سے اس وباء سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 357 ہوگئی ۔ وزارت نے مرنے والے کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دیگر زیر علاج مریضوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ وزارت نے معاشرے کے ارکان کو بھی صحت حکام سے مسلسل تعاون رکھنے ، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور احتیاطی و حفاظتی اقدامات کی پیروی کرنے کی تلقین کی ہے – بیان کے مطابق اس وباء کے زیر علاج مریضوں میں سے مزید 323 مکمل صحتیاب بھی ہوگئے جس کے بعد مکمل صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 56 ہزار 568 ہوگئی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – https://wam.ae/en/details/1395302861119

WAM/Urdu