منگل 20 اکتوبر 2020 - 7:40:19 صبح

ایدنیک کی جانب سے قومی سلامتی کے لئے بین الاقوامی نمائش کا حصول


ابوظہبی ، 19 ستمبر، 2020 (وام) ۔۔ ابو ظہبی قومی نمائش کمپنی (اید نیک) نے قومی سلامتی و لچک کے لئے بین الاقوامی نمائش آئی ایس این آر ابوظہبی حاصل کی ہے۔مینا کے خطے میں آلات کی تیاری اور سیکیورٹی ٹیکنالوجی کے حفاظتی آلات کے شعبے کے حوالے سے صف اول کی کانفرنس ایدنیک کے زیر اہتمام ہونے والی بین الاقوامی نمائشوں کے پورٹ فولیو میں شامل ہوگی۔ ایدنیک اور ریڈ ایگزیبیشن کے مابین طے شدہ اسٹریٹجک شراکت کے تحت اس نمائش کا حصول ایدنیک کی سیاحتی شعبہ میں کاروبار کو مزید مستحکم بنائے گااور اس سے ابوظہبی کی نمایاں علاقائی اور بین الاقوامی حیثیت مزید مستحکم ہوگی۔ آئی ایس این آر ابو ظہبی کی شمولیت ایدنیک کے زیر اہتمام ہونے والی نمائشوں اور کانفرنسز میں ایک تیز رفتار اضافہ ہے۔ان میں بین الاقوامی دفاعی نمائش اور کانفرنس(آئیڈیکس) اور نیول دفاعی نمائش(نیوڈیکس) بغیر پائلٹ سسٹمز نمائش(یومیکس) اورسیمولیشن اینڈ ٹریننگ نمائش(سم ٹیکس ) کے ساتھ ساتھ ہونے والی سی آئی ایل مشرق وسطی ، اور ابوظہبی انٹرنیشنل بوٹ کانفرنسز شامل ہیں۔ اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے ، ایدنیک گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ سی ای او ، حمید مطر الظاہری نے کہاکہ ایدنیک کاروباری سیاحت کے شعبے میں اپنی سرفہرست پوزیشن کا ستحکام جاری رکھے گی ، ہم ابوظہبی کی معیشت میں اپنا حصہ بڑھا رہے ۔ یہ حصول ایک اسٹریٹجک اضافہ ہے ، جو ابوظہبی اور خطے میں مجموعی طور پر نمائش کے شعبے کی ترقی کے ہمارے عزم کا اظہار ہے الظاہری نے کہا کہ اس اسٹریٹجک ایونٹ کے حصول کے تحت ایدنیک کے زیر اہتمام پہلا ایڈیشن فروری 2022 کے اوائل میں ہوگا ۔ کووڈ 19 کی عالمگیر وبا کے جاری اثرات کے سبب ریڈ ایگزیبیشن نے 2020 کے ایڈیشن کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہےفیصلے کے مطابق اگلا ایڈیشن 2022 میں ایدنیک کے زیر اہتمام منعقد ہوگا ۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302871020

WAM/Urdu