منگل 20 اکتوبر 2020 - 7:46:59 صبح

سربیا- کوسوو معاہدہ بلقان میں منی شینجن کو فروغ دے گا:سربیائی سفیر

  • d06c5e0f-e31f-4790-a859-e24ebeeb9e30
  • serbian amb-5.jpg
  • serbian amb-1.jpg

ابو ظہبی ، 20 ستمبر ، 2020 (وام) ۔۔ نوبل امن انعام کے لئے نامزد بلقان میں امن کوششوں کا سربیا-کوسوو معاہدہ 'منی شینجن' کو فروغ دے گا جس سےغیر ملکی افراد چھ ممالک کا دورہ کرسکیں گے،یہ بات ایک اعلی سفارت کار نے بتائی۔ متحدہ عرب امارات میں سربیا کے سفیرستینمر وکیسویچ نے کہا کہ یہ معاہدہ سربیا کوسوو معاشی تعلقات کو معمول پر لانے کی علاقائی تعاون کی کوششوں میں اضافہ کرے گا ، جس کے نتیجے میں بلقان اور خلیج عرب خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے مابین معاشی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ اتوار کے روز امارات نیوز ایجنسی وام کوایک خصوصی انٹرویو میں سفیر نے کہا کہ امارات کے باشندوں کو پہلے ہی بلقان کے بیشتر ممالک کے لئے ویزا فری سفر کی سہولت میسر ہے لیکن متحدہ عرب امارات میں رہائش پزیر دیگر ممالک کے رہائشی بھی اب ایک ہی ویزا سے فائدہ اٹھائیں گے۔ وکیسویچ نے ان خیالات کا اظہار امریکہ کی کوششوں سے ہونے والے معاہدے کے حوالے سےکیا جس پر 4 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس میں دستخط کیے گئے تھے۔ علاقائی روابط اور خوشحالی کو فروغ دینے کا معاہدہ: سفیر نے کہا کہ اس معاہدے سے بلقان کے خطے اور یورپ کے باقی ممالک کے مابین رابطے کو بہتر بنانے کی کوششوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے سربیا کے شہر نیس اور پرسٹینیا (کوسوو کے دارالحکومت) کے مابین 100 کلومیٹر طویل شاہراہ تعمیر کرنے کے مشترکہ منصوبے کو تیز کرنے میں مدد ملے گی ، جس سے یورپی راہداری ترکی کے راستے یونان سے جڑ جائے گی۔ سربیا ، البانیہ اور شمالی مقدونیہ میں اکتوبر 2019 میں شروع کردہ ‘منی شینجن’ اعلامیہ سے تینوں ممالک کے مابین عوام ، اشیا ، خدمات اور سرمائے کی آزادانہ نقل و حرکت کی راہ ہموار ہوگی۔انہوں نے مغربی بلقان کے باقی ممالک کوسوو ، بوسنیا ہرزیگوینا اور مونٹی نیگرو کو بھی اس اقدام میں شامل ہونے کی دعوت دی ۔ یہ تمام ممالک یورپی یونین میں شامل ہونے کے لئے کوشاں ہیں اور تاحال برسلز کے مثبت جواب کے منتظر ہیں۔ 6 ممالک کا سنگل ویزا: سفیر نے وضاحت کی ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں ہمارے ہمسائیہ ممالک غریب ہی رہے تو ہم ایک مالدار ملک نہیں بن سکتے۔ سربیا-کوسوو کا نیا معاہدہ خطے میں خوشحالی کی کوششوں کو مضبوط کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار جب "منی شینجن" منصوبہ عملی شکل اختیار کرلیتا ہے توایک ملک کا ویزا حاصل کرنے والا اس گروپ کے دوسرے تمام ممالک کا دورہ کر سکے گا۔ عالمی توجہ حاصل کرنے والا معاہدہ: 4 ستمبر کے معاہدے کے تحت کوسوو ، متحدہ عرب امارات کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے والا اکثریتی مسلم ملک ہے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سویڈن کے رکن پارلیمنٹ میگنس جیکب سن نے 11 ستمبر کو بتایا تھا کہ انھوں نے بلقان کے دو سابق حریف ممالک کے مابین امن معاہدے کی کوششوں پر امریکہ ، کوسوو اور سربیا کی حکومتوں کو نوبل امن انعام کے لئے نامزد کیا ہے۔ 9 ستمبر کی ایک رپورٹ کے مطابق ناروے کے ایک قانون سازکرسچن ٹائبرنگ نے متحدہ عرب امارات - اسرائیل امن معاہدے کی کوششوں پر 2021 کے نوبل امن انعام کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کو نامزد کیا ہے۔ سربیا-متحدہ عرب امارات تعلقات سربیا-متحدہ عرب امارات کے تعلقات کے حوالے سے سفیر نے کہا کہ ہم جدید دنیا کی ایک جیسی اقدار کا تبادلہ کررہے ہیں مشرق وسطی میں سربیا کے تارکین کی سب سے زیادہ تعداد تقریبا12 ہزار متحدہ عرب امارات میں رہائش پزیر ہیں لیکن ان میں سے کچھ کورونا وائرس کی وجہ سے وطن واپس چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے بیشتر 15 یا 20 سال سے زیادہ عرصہ سے یہاں خوشی وخرم زندگی گزار رہے ہیں۔ مندوب نے کہا کہ دونوں ممالک نے متعدد دو طرفہ معاہدوں پر بات چیت مکمل کرلی ہے جن پر اب دستخط ہونا باقی ہیں۔ 2019 میں دبئی میں سربین چیمبر آف کامرس کا ایک دفتر کھولا گیا۔ امید کی جارہی ہے کہ مستقبل قریب میں متحدہ عرب امارات میں 20 کے قریب سربیائی کمپنیاں فری زون میں کام شروع کریں گی۔ٍ ترجمہ۔تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302871094

WAM/Urdu