منگل 20 اکتوبر 2020 - 7:25:46 صبح

عرب امارات کا کثیرالجہتی عزم کا اعادہ ، یواین جنرل اسمبلی کیلئے ترجیحات کا تعین


نیویارک ، 20 ستمبر ، 2020 (وام) ۔۔ وزیر برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النھیان ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس میں شریک ہونے والے متحدہ عرب امارات کے وفد کی قیادت کریں گے ، وہ یواین جنرل اسمبلی کی عمومی بحث کے دوران 29 ستمبر کو ورچوئل خطاب بھی کریں گے – اس موقع پر اعلی سطح کی مصروفیات میں متحدہ عرب امارات کا وفد دیگر ممالک کے مندوبین ، یواین عہدیداروں اور دیگر متعلقہ فریقین سے ملاقاتیں کرے گا جس میں مختلف اہم امور ، درپیش چیلنجز اور پیشرفت کے موضوعات پر بات چیت ہوگی – اس بحث و مباحثہ اور ملاقاتوں میں کورونا وائرس کووڈ 19 کی عالمی وباء کا موضوع مرکزی اہمیت کا حامل ہوگا ۔ متحدہ عرب امارات اس موقع پر عالمی چیلنجز سے متعلق دیگر اہمیت کے حامل موضوعات جن میں جوہری عدم پھیلاؤ ، دہشت گردی ، ماحولیاتی تبدیلی اور عدم مساوات شامل ہیں کو بھی زیر غور لائے گا – متحدہ عرب امارات نے عالمی تعاون کیلئے اپنے عزم کے تحت سات مقاصد کو متعین کیا ہے جوکہ یواین جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس میں اس کیلئے رہنماء اصول رہیں گے ۔ عالمی چیلنجز کے تناظر میں عرب امارات نے ایسے نتیجہ خیز کثیرالجہتی اقدامات کیلئے کاوشیں کی ہیں جو کہ انسانیت کی خدمت کرسکیں جیسا کہ کووڈ 19 کی وباء کے تدارک ، خواتین کو بااختیار بنانے ، جوہری پھیلاؤ کو روکنے ، توانائی ذرائع کی منتقلی اور پائیداری اور انسداد دہشتگردی و شدت پسندی کیلئے ہوں – متحدہ عرب امارات نے مستقبل کی تیاریوں کی اہمیت پر بھی ہمیشہ بہت شور دیا ہے اور جب عرب امارات اپنے قیام کے 50 سال مکمل کرنے جارہا ہے تو وہ تخلیق ، ایجاز کو حال و مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اہم ذریعہ قرار دیتا ہے – یواین جنرل اسمبلی میں عرب امارات کی جو سات ترجیحات ہونگیں ان میں مشرق وسطی و شمالی افریقہ میں علاقائی استحکام کی حمایت ، رواداری و بقائے باہمی کا فروغ و بین العقیدہ مذاکراہ ، بطور ذمہ دار عالمی شہری کے کام سرانجام دینا ، کووڈ 19 سے دوچار زیادہ ضرورت مندوں کی مدد کرنا ، ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنا ، خواتین کو بااختیار بنانے میں قائدانہ کردار ادا کرنا ، پائیدار ترقی اہداف میں سرمایہ کاری اور مستقبل کی تیاری کیلئے تخلیق کاری کو فروغ دینا شامل ہے – یواین جنرل اسمبلی کی ہفتہ بھر کی سرگرمیاں ، کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے ورچوئل طور پر منعقد ہونے جارہی ہیں جس میں عالمی قائدین ، دنیا کو درپیش چیلنجز سے اہم میٹنگز کا انعقاد کریں گے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302871115

WAM/Urdu