منگل 20 اکتوبر 2020 - 7:04:29 صبح

عرب امارات میں کووڈ19 کے نئے 674 مریضوں کی تشخیص ، 761 مزید صحتیاب ، کوئی وفات نہیں


ابوظہبی ، 20 ستمبر ، 2020 (وام) ۔۔ وزارت صحت و تحفظ کی طرف سے اتوار کو کیئے جانے والے اعلان کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے مزید 97 ہزار 251 ٹیسٹ کئے گئے جن میں جدید ترین تشخیصی آلات و ذرائع استعمال ہوئے – وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وائرس متاثرین کی جلد تشخیص اور انہیں فوری علاج معالجہ فراہم کرنے کی پالیسی کے تحت ہونے والے مزید زیادہ ٹیسٹس کے نتیجے میں وائرس وباء کے نئے 674 متاثرین کی تشخیص ہوئی ، اس سے ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 84 ہزار 916 ہوگئی ۔ نئے مریض مختلف قومیت کے ہیں اور ان سب کی حالت سنبھلی ہوئی ہے جبکہ انہیں ضروری علاج معالجہ بھی فراہم کیا جارہا ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ اس وباء کے زیر علاج مریضوں میں سے مزید 761 مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں جس سے ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے ایسے افراد کی تعداد بڑھ کر 74 ہزار 273 ہوگئی ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 4 گھنٹوں میں اس وائرس کے مریضوں میں سے کسی کی وفات بھی واقع نہیں ہوئی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302871237

WAM/Urdu