بدھ 12 مئی 2021 - 12:22:46 شام

عبداللہ بن زاید کا یمن کے سیاسی حل کیلئے سعودی اقدام کی مکمل حمایت کا اعلان


ابوظبی، 22 مارچ، 2021 (وام) ۔۔ امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے یمن میں جامع سیاسی حل تک پہنچنے کے لئے سعودی عرب کے اقدام کے لئے متحدہ عرب امارات کی حمایت کا اظہار کیاہے۔ شیخ عبداللہ بن زاید نے تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات اس اقدام کی مکمل حمایت کرتا ہے جو یمن میں جامع جنگ بندی کے حصول اور پائیدار سیاسی حل کی راہ ہموار کرنے کا ایک قیمتی موقع ہے۔ انھوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس اقدام پر عمل پیرا ہونے اور تمام فریقوں کی طرف سے جنگ بندی کو یقینی بنانے کی کوششوں میں شامل ہوں۔ انھوں نے ریاض معاہدے پر عمل درآمد، نئی یمنی حکومت تشکیل دینے، سیاسی حل تک پہنچنے، اور یمنی بحران کے خاتمے کے لئے کوششوں کو تیز کرنے میں سعودی عرب کے بنیادی کردار کی تعریف کی اور اس اقدام پر ردعمل، یمن کی افواج کے ساتھ یکجہتی اور تعاون اور قومی مفاد کو فوقیت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اماراتی وزیر خارجہ نے یمنی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور انکی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لئے ان کی جائز امنگوں کی حمایت کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کے مکمل عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302920585

WAM/Urdu