بدھ 12 مئی 2021 - 12:05:37 شام

امارات پرولیگ کا عرب گلف لیگ کے فائنل میچ ویکس کی نئی تاریخوں کا اعلان


ابوظہبی ، 23 مارچ ، 2021 (وام) ۔۔ یو اے ای پرو لیگ نے عرب گلف لیگ کے تین فائنل میچ ویکس کی تاریخوں کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نئے شیڈول کے مطابق میچ ویک 23 سابقہ شیڈول کے مطابق ہی 2 اور3 اپریل کو ہوگا ، میچ ویک 24 اب 3 مئی کو جبکہ میچ ویک 25 کا انعقاد 7 مئی کو ہوگا ۔ اس طرح عرب گلف لیگ سیزن کا اختتام 11 مئی کو ہونے والے میچ ویک 26 کے ساتھ ہوگا – لیگ کے معیار اور تمام ٹیموں کی مناسب معاونت کی خاطر یو اے اے پرو لیگ اس امر کا فیصلہ بعد میں کرے گی کہ تینوں فائنل میچک ویکس کے میچز کا انعقاد ایک ہی دن ہو یا دو دنوں پر مشتمل ہوں – شیڈول میں یہ تبدیلی اے ایف سی چیمپئنز لیگ کے شیڈول کے باعث ہوئی ہے جسے ایشئن فٹبال فیڈریشن نے کیا اور اس میں اماراتی ٹیموں کے ابتدائی سٹیج میچز کا شیڈول بھی بدلا گیا ۔ ان تبدیلیوں کو ٹیموں کے تقاضے اور یو اے ای پرو لیگ کے اقدامات کے تناظر میں کیا گیا ہے تاکہ ٹیموں کو کانٹینینٹل شراکت میں معاونت دی جاسکے – مزید برآں عرب گلف کپ کا فائنل شباب الاآھلی اور النصر کے درمیان ہوگا ، پہلے یہ میچ 6 اپریل کو ہونا تھا تاہم اب یہ میچ 9 اپریل کو شارجہ سٹیڈٰم میں شام 7 بج کر 5 منٹ پر شروع ہوگا – اس بارے میں فیصلہ سازی کو ٹی وی نشریات حقوق یافتگان اور تکنیکی کمیٹی کی رضامندی سے کیا گیا اور اس کی میٹنگ کا انعقاد 22 مارچ کو ویڈٰیو کانفرنس کے ذریعے ہوا تھا ۔ اسکی صدارت تکنیکی کمیٹی کے چیئرمین حسن طالب المری نے کی تھی – ترجمہ ۔ تنویر ملک https://www.wam.ae/en/details/1395302920755

WAM/Urdu