بدھ 12 مئی 2021 - 12:02:18 شام

امارات کے قائدین کی امیر کویت سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت


ابوظہبی ، 29 مارچ ، 2021 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان نے امیر کویت نواف الاحمد الجابر الصباح کو ان کی ہمشیرہ شیخہ نوریۃ احمد الجابر المبارک الصباح کی وفات پر تعزیت کا پیغام بھیجا ہے – نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان نے بھی ایسے ہی تعزیتی پیغامات امیر کویت کو ارسال کیئے ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302922314

WAM/Urdu