بدھ 12 مئی 2021 - 11:40:11 صبح

مصدر آذربائیجان میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے پہلا شمسی توانائی کا منصوبہ تعمیر کرے گا


ابوظہبی، 7 اپریل ، 2021 (وام) ۔۔ مصدر نے آذربائیجان میں یوٹیلیٹی پیمانے پر شمسی فوٹو وولٹک (پی وی) منصوبے کی تعمیر کےمعاہدوں کا اعلان کیا ہے۔ 230 میگا واٹ کی سرکاری نجی شراکت داری ملک کا پہلا غیر ملکی سرمایہ کاری پر مبنی شمسی منصوبہ ہے۔ مصدر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جميل الرمحي نے آذربائیجان کے وزیر پرویز شہبازوف کے ساتھ سرمایہ کاری معاہدے جبکہ آذربائیجان کی قومی الیکٹرک پاور کمپنی آذر انرجی او جے ایس سی کے صدر اور اس منصوبے کے آف ٹیکربابا رضایف کے ساتھ بجلی کی خریداری اور ٹرانسمیشن کنیکشن کے معاہدےپر دستخط کیے۔ معاہدے کی تقریب باکو میں وزارت توانائی کے دفتر میں ہوئی جس میں ، متحدہ عرب امارات کے موسمیاتی تبدیلی کے خصوصی مندوب،وزیر صنعت و جدید ٹیکنالوجی اور مصدر کے چیئرمین ڈاکٹر سلطان الجابر،وزیر توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے وزیرسہیل المزروعی نے ورچوئلی شرکت کی، پرویز شہبازوف نے عالمی چیلنجوں ، ملکی معیشت کی پائیدار اور متنوع ترقی کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے مقاصد کے حل کے سلسلے میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر مبنی اس منصوبے کو سراہاْ ڈاکٹر الجابر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے آب و ہوا سے متعلق اقدامات ہمیشہ دنیا بھر دیگر ممالک کی کوششوں کو تیز کرنے میں معاون ہیں۔ آذربائیجان کے ساتھ یہ شراکت ایک اہم موقع ہے کہ وہ آب و ہوا کے عالمی اہداف ، ماحولیاتی اثرات میں کمی،مہارتیں اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا کے حوالے سے پیش رفت کرے ۔ المزروعی نے کہا کہ آج کے تاریخی معاہدوں سے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں آذربائیجان اور متحدہ عرب امارات کے مابین باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔ پیرس معاہدے میں شامل دونون ممالک موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہیں۔ہم مستقبل میں آذربائیجان کے ساتھ توانائی کے دیگر صاف مواقع پر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ آذرانرجی او جے ایس سی کے صدر نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع ، آذربائیجان کی توانائی کی پیداوار کو متنوع بنانے کے ہوا ئی اور شمسی توانائی کے منصوبوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ معاہدوں کے تحت 230 میگاواٹ کا بجلی گھر کا کنیکشن نیٹ ورک تک تعمیر کیا جائے گا اور پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی آذرانرجی او جے ایس سی خرے گا۔ مصدر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ یہ منصوبہ آذربائیجان کی صاف توانائی کی منتقلی میں ایک اہم مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے۔ مصدر نے 2006 سے آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے فعال کردار ادا کیا ہے اور آج ہم دنیا بھر کے 30 سے ​​زائد ممالک میں قابل تجدید توانائی کے لئے مدد فراہم کررہے ہیں۔ اس منصوبے میں 230 میگاواٹ پی وی پلانٹ کی تیاری ، مالی اعانت ، تعمیر اور اسے چلانے کا کام شامل ہے ، یہ جمہوریہ آذربائیجان میں الت بستی کے شمال مغرب میں نو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔توقع ہے کہ اس پلانٹ سے 2023 کے اوائل میں تجارتی پیمانے پر پیداوار شروع ہوجائے گی۔ ترجمہ۔تنویر ملک https://www.wam.ae/en/details/1395302925071

WAM/Urdu