بدھ 12 مئی 2021 - 12:43:41 شام

اے ڈی ایف ڈی کولمبیا میں ایم ایس ایم ای کے ترقیاتی منصوبے کے لئے3کروڑ70لاکھ درہم فراہم کرے گا


ابو ظہبی ، 8 اپریل ، 2021 (وام) ۔۔ ابوظہبی فنڈ برائے ترقی (اے ڈی ایف ڈی ) نے کولمبیا میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے امدادی منصوبہ شروع کر نے کے لئے کولمبیا کے صدارتی ادارہ برائے بین الاقوامی تعاون (اے پی سی-کولمبیا) کے زیر اہتمام ہونے والی ورچوئل تقریب میں حصہ لیا ۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے کولمبیا کو فراہم کردہ 16کروڑ20 لاکھ درہم گرانٹ سے اس پروگرام کے لئے 3کروڑ70لاکھ درہم فراہم کئے جائیں گے۔ اس پروجیکٹ میں مالی اور غیر مالی اعانت شامل ہیں غیر مالی اعانت میں تکنیکی مدد ،استعداد میں اضافے، انفرادی اداروں کے لئے ایکشن پلان تیار کرنے کے ساتھ ساتھ سپلائی کے اداروں، پیدوار ی اداروں اور صارفین کو ایک مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے جوڑا جائے گا۔ تقریب میں اے ڈی ایف ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل خليفة القبيسي کولمبیا کے وزیر برائے تجارت صنعت اور سیاحت جوز مانوئل، کولمبیا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم راشد العويس، متحدہ عرب امارات میں کولمبیا کے سفیرخايمي أمين سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں شروع ہونے والے اس منصوبے سے 1ہزار 600 ایم ایس ایم ایزکو فائدہ ہوگا۔ القبيسي نے اس منصوبے کو اے ڈی ایف ڈی اور کولمبیا کے مابین اسٹریٹجک تعلقات میں ایک نیا سنگ میل قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کولمبیا میں ہم نے دوسرے منصوبوں کی مالی اعانت کی ہے ، توقع کی جارہی ہے کہ اس سے ملک میں پائیدار سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ مانوئل نے متحدہ عرب امارات اور اے ڈی ایف ڈی کا اپنے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ فنڈ اے ڈی ایف ڈی اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ یہ ہمارے ملک میں صنعتی ترقی کو آگے بڑھاتے ہوئے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو مضبوط بنائے گا۔ ترجمہ۔تنویر ملک https://www.wam.ae/en/details/1395302925577

WAM/Urdu