بدھ 12 مئی 2021 - 12:06:51 شام

متحدہ عرب امارات کے قائدین کا شہزادہ فلپ کے انتقال پر ملکہ الزبتھ دوئم سے اظہار تعزیت


ابوظہبی ، 9 اپریل ، 2021 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان نے شہزادہ فلپ کے انتقال پر برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کی متحدہ مملکت کی ملکہ الزبتھ دوئم سے اظہار تعزیت کیا ہے – صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان نے اپنے دلی تعزیتی پیغام میں ملکہ الزبتھ دوئم کو حوصلے اور صبر سے یہ صدمہ برداشت کرنے کا کہا ہے ۔ نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان نے بھی ایسے ہی تعزیتی پیغامات ملکہ الزبتھ دوئم کو ارسال کیئے ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302925856

WAM/Urdu