بدھ 12 مئی 2021 - 12:27:42 شام

دیوا نے ارتھ آور 2021 کے موقع پر 118 ٹن کاربن کا اخراج روکا


دبئی ، 11 اپریل ، 2021 (وام) ۔۔ دبئی نے مسلسل 14ویں برس بھی ارتھ آور 2021 کے دوران بجلی استعمال میں کمی کے قابل قدر نتائج حاصل کیئے اور 291 میگاواٹ بجلی بچائی جس سے 118 ٹن کاربن کا اخراج رکا ۔ یہ بات دبئی واٹر اینڈ الیکٹریسٹی ، دیوا کی طرف سے اتوار کو جاری بیان میں کہی گئی – دیوا کے ایم ڈی اور سی ای او سعید محمد الطائر نے اس عالمی اقدام میں شمولیت پر تمام صارفین اور معاشرے کے ارکان کا اظہار تشکر کرتے ہوئے انہیں سراہا بھی ہے – نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایات پر اور دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی سرپرستی میں دیوا کی جانب سے ہر سال ارتھ آور کو بھرپور انداز میں منایا جاتا ہے – الطائر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے عالمی ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں بین الاقوامی کاوشوں میں معاونت کی ہے جوکہ عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کے مطابق آنے والی دہائیوں میں یہ بنی نوع انسان کی بہت اہم جنگ ہے تاکہ آنے والی نسلوں کیلئے ایک صحت مند کرہ ارض کو محفوظ رکھا جاسکے ۔ عالمی ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے اور ماحول کے تحفظ میں خطہ عرب سے آگے آنے والے اول ممالک میں متحدہ عرب امارت شامل رہا تھا ، ملک میں اور دبئی میں پائیدار ترقی میں معاونت کیلئے دیوا نے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی اور قابل تجدید توانائی ، پائیداری ، ماحولیات اور اثریت کو بہتر بنانے میں قابل ذکر کاوشیں کیں – دیوا نے ورچوئل لیکچرز اور مقابلے کے ایسے کئی ایونٹس بھی کرائے جن میں 12 ہزار سے زائد طلباء ، سرکاری و نجی ادارے ، کھیل و سیاحت کی سہولیات اور بڑے مالز پر توجہ مرکوز رکھی گئی ۔ اس نے ڈویلپرز کی معاونت سے دبئی بھر میں چار سو مقامات پر معاشرے کو ارتھ آور کے دوران ایک گھنٹہ تک روشنیاں بند رکھنے کی ترغیب دلائی – دیوا کی ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ خولۃ المھیری نے تعلیمی اداروں ، سیاحتی مقامات ، فیکٹریز ، مالز ، ڈویلپرز اور معاشرے کے ارکان کی اس ارتھ آور میں بھرپور طور پر شرکت پر شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اہم ترین معاملے کی جانب معاشرے کی آگہی اور شعور کی واضح مثال ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302926206

WAM/Urdu