بدھ 12 مئی 2021 - 12:34:18 شام

امارات کے صدر کا ماہ رمضان کی آمد پر 439 قیدیوں کی رہائی کا حکم


ابوظہبی ، 11 اپریل ، 2021 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ شیخ خلیفہ بن زاید النھیان ماہ مقدس رمضان کے موقع پر ملک کی جیلوں سے 439 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا – صدر نے رہائی پانے والے قیدیوں کے ذمہ مالی واجبات کو بھی طے کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے – عزت مآب شیخ خلیفہ کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا جانے والا یہ اقدام رواداری اور رحمدلی کی ان اقدار کیلئے ہے جس میں ان قیدیوں کو نئے سرے سے زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنا اور ان کے اہلخانہ اور معاشرے پر اس کے مثبت اثرات کرنا ہے – شیخ خلیفہ کی جانب سے سالانہ بنیاد پر قیدیوں کو سزاؤں میں رعایت کا اعلان ماہ رمضان سے قبل کیا جاتا ہے تاکہ معاشرے میں خاندانی روابط اور رشتوں کو تقویت ملے ، ماؤں اور بچوں کو خوشیاں نصیب ہوں اور رہا ہونے والے قیدیوں کو اپنے مستقبل کی نئے سرے سے بہتر تعمیر کا موقع میسر آئے اور وہ ذمہ داری کے ساتھ معاشرے میں رہ سکیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302926237

WAM/Urdu