بدھ 12 مئی 2021 - 12:25:15 شام

ابوظہبی فنڈ کی طرف سے اردن میں سینکڑوں ترقیاتی منصوبوں کی مالی معاونت

  • eyrunsyxaauoy2o.jfif

ابوظہبی ، 11 اپریل ، 2021 (وام) ۔۔ ابوظہبی فنڈ برائے ترقی ، اے ڈی ایف ڈی کے ڈی جی محمد سیف السویدی نے کہا ہے کہ ان کے ادارے نے اردن میں سینکٹروں ترقیاتی منصوبوں کیلئے مالی معاونت فراہم کی اور اسکا حجم ساڑھے 6 ارب درہم ہے ، اسکی وجہ سے اردن حکومت کو پائیدار ترقی کیلئے اپنی اقتصادی اور سماجی ترجیحات کے حصول میں مدد ملی – السویدی نے 11 اپریل کو اردن کی سو سالہ تقریبات کے موقع پر امارات نیوز ایجنسی ، وام کو بیان میں کہا کہ اے ڈی ایف ڈی کے حکومت اردن کے ساتھ پینتالیس برس سے سٹریٹجک تعلقات چلے آرہے ہیں ۔ اردن کے جن منصوبوں کو مالی معاونت فراہم کی گئی ان سے حکومت اردن کے اس ویژن کے حصول اور خوابوں کو شرمندہ تعبیر بنانے میں براہ راست مدد ملی جوکہ مقامی ترقیاتی پروگراموں سے متعلق تھے ۔ یہ منصوبے بہت اہم شعبوں سے متعلق تھے جن میں تعلیم ، صحت ، ٹرانسپورٹ ، توانائی ، زراعت ، آبپاشی ، ہاؤسنگ و تعمیرات شامل ہیں – توانائی کے شعبے میں اے ڈی ایف ڈی نے وہاں 376ء1 ارب درہم کی مالی معاونت فراہم کی ، پانی و آبپاشی منصوبوں میں یہ معاونت 237 ملین درہم کی رہی جس سے اردن کی معیشت پر واضح مثبت اثرات بھی مرتب ہوئے ۔ زراعت کے شعبے میں 135 ملین درہم کی مالی معاونت کی گئی ، یہ شعبہ اردن کی ترقی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔ ٹرانسپورٹ شعبے میں سڑکوں کے نیٹ ورک کیلئے 990 ملین درہم کی معاونت فراہم کی گئی تاکہ وہاں اعلی ترین معیار کا انفراسٹرکچر دستیاب ہو تاکہ تجارتی اور کاروباری مال برداری کو بھی سہولت ملے ۔ اردن میں نئے ترقیاتی ریجنز قائم کرنے میں مدد کی گئی اور وہاں سرمایہ کار دوست ماحول میسر کیا گیا – صحت شعبے میں 089ء1 ارب درہم کی معاونت کی گئی جبکہ فوڈ سکیورٹی میں 259 ملین درہم کی اور تعلیمی شعبہ میں 634 ملین درہم کی معاونت کی گئی ۔ ہاؤسنگ شعبہ میں 109 ملین درہم فراہم کیئے گئے جوکہ الکرامۃ ضلع کے رہائشی منصوبے پر مشتمل تھا ۔ صنعتی ترقی کیلئے اے ڈی ایف ڈی نے 119 ملین کے فنڈز فراہم کیئے – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302926266

WAM/Urdu