بدھ 12 مئی 2021 - 1:02:02 شام

دبئی کے ولی عہد کا ایکسپو 2020 سائٹ کا دورہ

  • حمدان بن محمد يزور موقع أكسبو 2020 دبي ويطلع على استعدادات استضافة الحدث الدولي الكبير

دبئی، 11 اپریل، 2021 (وام) ۔۔ دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ایکسپو 2020 سائٹ کا دورہ کیا۔ ایکسپو 2020 دبئی اعلیٰ کمیٹی کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید آل مکتوم، بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت اور ایکسپو 2020 دبئی کی ڈائریکٹر جنرل ریم بنت ابراہیم الہاشمی اور ایکسپو 2020 دبئی میں رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کے سی ای او احمد الخطیب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اپنے دورے کے دوران شیخ حمدان کو اکتوبر میں شروع ہونے والے بین الاقوامی ایونٹ کی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس میں 190 سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔ ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کہا کہ ایکسپو 2020 میگا عالمی ایونٹ کی 168 سالہ تاریخ میں شو کا سب سے غیر معمولی ایڈیشن ہوگا۔ ایکسپو 2020 دبئی کا مقصد بین الاقوامی تعاون کے نئے افق کو کھول کر انسانیت کے بہتر مستقبل کی تشکیل کرنا ہے۔ شیخ حمدان نے کہاکہ ہم نے اپنی قیادت سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ایکسپو ایونٹ کے بہترین انعقاد کو یقینی بنائیں گے اور یہ متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کی صلاحیتوں کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔ ہماری قیادت کی رہنمائی میں ہمیں پر اعتماد ہیں کہ ایکسپو 2020 دبئی تمام ممالک کے لئے اپنی ثقافت، جدت اور تخلیقی صلاحیتوں سمیت عالمی چیلنجوں کے لئے حل پیش کرنے کا جدید عالمی پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ شیخ حمدان نے الوصل پلازہ اور Terra – The Sustainability Pavilionپویلین کا دورہ کیا۔ انھیں ایکسپو پروگرام کے ایجنڈے کے علاوہ سائٹس کے فن تعمیراتی اور تکنیکی پہلوؤں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انھیں ایکسپو کے مرکز وصل پلازہ میں ہونے والے شوز اور سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اپنے دورے کے اختتام پر دبئی کے ولی عہد نے اس شو کی میزبانی کے لئے سائٹ کی تیاریوں اور عالمی ایونٹ کے دوران ہونے والے پروگراموں کے ایجنڈے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302926274

WAM/Urdu