بدھ 12 مئی 2021 - 12:15:46 شام

شارجہ کے حکمران نے GDRFA کی نئی عمارت کا افتتاح کیا

  • حاكم الشارقة يفتتح مبنى الإدارة العامة للإقامة وشؤون الأجانب
  • حاكم الشارقة يفتتح مبنى الإدارة العامة للإقامة وشؤون الأجانب
  • حاكم الشارقة يفتتح مبنى الإدارة العامة للإقامة وشؤون الأجانب
  • حاكم الشارقة يفتتح مبنى الإدارة العامة للإقامة وشؤون الأجانب

شارجہ، 11 اپریل، 2021 (وام) ۔۔ سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے متحدہ عرب امارات کی تاریخ کے تحفظ اور شہریوں اور رہائشیوں کی رجسٹریشن کے اہتمام میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) کے کردار کی تعریف کی ہے۔ شارجہ کے ضلع رحمانیہ کے معزیرہ علاقے میں جی ڈی آر ایف اے کی عمارت کے افتتاح کے موقع پر انھوں نے کہا کہ معلومات اور ڈیٹا کے ذریعے جی ڈی آر ایف اے کی شراکت سے حکومت کو فیصلے کرنے اور لوگوں کے حالات جاننے میں مدد ملتی ہے جو شہریوں اور ان کے اہل خانہ کے لئے خدمات مہیا کرنے میں معاون ہے۔ ڈاکٹر شیخ سلطان نے جی ڈی آر ایف اے کی طرف سے فراہم کردہ آسان خدمات کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ اپنی خدمات کو ترقی دیتے رہیں۔ انھوں نے شارجہ میں جی ڈی آر ایف اے کے کام کی حمایت کرنے اور اسکی عمارت کی تکمیل میں تعاون کرنے والے تمام وفاقی اور مقامی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر شیخ سلطان نے 18.6 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی عمارت کا افتتاح کیا۔ انھوں نےعمارت کا دورہ کیا اور انھیں اسکے مشہور ہالوں، محکموں اور سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شارجہ کے حکمران کو مرکزی استقبالیہ ہال اور صارفین کو فراہم کی جانے والی نمایاں خدمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انھوں نے عمارت کا تھیٹر دیکھا جو جدید ترین تکنیکی اور رسد کے سامان کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہےاور اس میں تقریبات ، کانفرنسوں ، لیکچرز اور دیگر سرگرمیوں کے لئے 385 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس عمارت میں متعدد میٹنگ رومز بھی شامل ہیں جو ہر محکمے کے لئے الگ سے مختص کیے گئے ہیں اور ہر ایک کمرہ جدید آلات اور مکمل رازداری کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملازمین کے لئے تربیتی کمروں کے ساتھ ساتھ ایک مسجد بھی تعمیر کی گئی ہے جس میں 170 نمازیوں کی گنجائش ہے۔ شارجہ میں ریذیڈنسی اور غیر ملکی امور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریگیڈیئر عارف محمد الشمسی نے اس نئی عمارت کے افتتاح پر شارجہ کے حکمران کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے عمارت، اسکے نمایاں محکموں اور کام کے طریقہ کار کا ایک جائزہ پیش کیا جس کے تحت جی ڈی آر ایف اے مختصر مدت اور آسان طریقہ کار کے ساتھ اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ شارجہ کے حکمران کوعمارت کے ڈیزائن، اس میں موجود سہولیات اور اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے سسٹم کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302926306

WAM/Urdu