بدھ 12 مئی 2021 - 12:06:12 شام

ورلڈنیوکلیئرایسوسی ایشن نے ماحول دوست توانائی کے فروغ میں متحدہ عرب امارات کے کردار کو سراہا


ابوظبی، 11 اپریل، 2021 (وام) ۔۔ ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن (ڈبلیو این اے) کی ڈائریکٹر جنرل سماء بلباؤ لیون نے براکہ پرامن جوہری توانائی منصوبے کے ذریعے ماحول دوست توانائی کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات کے عزم کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی صاف ستھرے مستقبل کے لئے وابستگی ملک میں ہر ایک کی پائیدار سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بناتی ہے اور اسے دنیا بھر کے بہت سے ممالک کو آپنانے کی ضرورت ہے۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ براکہ ون کے تجارتی آپریشنز شروع کرنے سے ایٹمی توانائی کئی دہائیوں سے متحدہ عرب امارات کے لوگوں کو ہر وقت صاف اور کم لاگت توانائی کی فراہمی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا مقصد پورا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ براکہ ون ایک اہم سنگ میل ہے اور اس منصوبے میں شامل تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ آئندہ چند سالوں میں باقی تین ری ایکٹر یونٹ بھی کام شروع کردیں گےاور یہ متحدہ عرب امارات کی 25 فیصد بجلی فراہم کریں گے۔ یہ منصوبہ متحدہ عرب امارات کے کم کاربن توانائی کے نظام پر منتقلی کے منصوبوں میں اہم شراکت ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://www.wam.ae/en/details/1395302926320

WAM/Urdu