بدھ 12 مئی 2021 - 11:54:53 صبح

دبئی ہولڈنگ ، یواین ورلڈ فوڈ پروگرام کی خطے میں بچوں کو غذا دینے کی شراکت داری


دبئی ، 12 اپریل ، 2021 (وام) ۔۔ دبئی ہولڈنگ نے اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام ، یواین ڈبلیو ایف پی کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کردیا جس کے تحت خطے کے ممالک بشمول اردن ، لبنان ، شام اور یمن کے بچوں کی غذائیت کے پروگرام میں معاونت کی جائے گی – اس سال بھر کی شراکت داری کا آغاز دبئی ہولڈنگ اس ماہ رمضان میں کرے گی ' ایک کھانا روشن کل کیلئے ' کے عنوان سے پہلی مشترکا مہم سے کرے گی اور یہ مہم عیدالاضحی تک جاری رہے گی ۔ اس میں ضرورت مند بچوں کیلئے سکول میں کھانے کی دستیابی کی جائے گی ۔ یہ مہم دبئی ہولڈنگز کیلئے پہلا مربوط رمضان پروگرام ہے جس میں وہ اپنے تمام کاروبار ، معاشرے ، ملازمین کو اس میں آگے آنے کی ترغیب دے گی – یواین ڈبلیو ایف پی کے ساتھ اس شراکت داری میں ' شیئر دی میل ' ایپ شامل ہے جوکہ دنیا بھر سے اس مہم کیلئے چندہ اکھٹا کرے گی – دبئی ہولڈنگز کے گروپ سی ای او امیت کوشال کا کہنا ہے کہ عالمی خوراک پروگرام کے ساتھ یہ شراکت داری قابل افتخار ہے جوکہ دنیا بھر میں بھوک سے لڑنے کیلئے مہم کا حصہ ہے اور یہ اقوام متحدہ کے پائیدار اقتصادی اہداف کے حصول کی خاطر بھی اہم ہے تاکہ سب کیلئے ایک بہتر مستقبل بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ادارے نے حال ہی میں پائیداری کے موضوع پر اپنی کاوشیں دگنا تیز کردی ہیں جوکہ نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کے ویژن کے مطابق ہے ، اس نئی شراکت داری سے پائیداری کیلئے عزم کو نئی بلندیوں تک لے جایا جائے گا – یواین ڈبلیو ایف پی کے مطابق دنیا بھر میں سکولوں والے 73 ملین بچے بھوکے پڑھنے جاتے ہیں ، صرف مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے خطے میں پرائمری اور سیکنڈی سکول عمر والے لاکھوں بچے ، تعلیم حاصل نہیں کرپارہے جس کی وجوہات میں غربت ، تصادم حالات اور نقل مکانی ہیں ۔ اس تناظر میں سکولوں میں کھانا ملنے سے سکولوں میں بچوں کے اخراج کی شرح بھی کم ہوگی – یواین ڈبلیو ایف پی کے ڈائریکٹر مجید یحیی کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کی عالمی وباء کے حالات میں ایسی شراکت داری بہت قابل قدر و ستائش ہے ، ایسی امداد کی مذکورہ بچوں اور ان کے والدین کو اشد ضرورت تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں سکول بچوں کو کھانے کی فراہمی سے ایسے بچوں کی زندگی میں تبدیلی آئے گی اور معاشروں کو بہتر بنانے میں معاونت ملے گی – ترجمہ ۔ تنویر ملک https://www.wam.ae/en/details/1395302926529

WAM/Urdu