بدھ 12 مئی 2021 - 11:15:22 صبح

متحدہ عرب امارات ، روسی سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتا ہے : سفیر الجابر


ماسکو ، 12 اپریل ، 2021 (وام) ۔۔ روس میں متحدہ عرب امارات کے سفیر ڈاکٹر محمد احمد بن سلطان الجابر نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اپنے ہاں روسی سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتا ہے – روسی کاروباری شخصیات کے ساتھ اپنی ملاقات کے موقع پر روسی خبر رساں ادارے سپوٹنک کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات بہترین نوعیت کے ہیں اور دونوں ان تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید فروغ دینے کے خواہشمند بھی ہیں – انہوں نے کہا کہ روس میں اماراتی سرمایہ کاری موثر انداز میں فروغ پارہی ہے اور متحدہ عرب امارات کا سفارتخانہ دونوں ممالک کے مفاد میں ایسے مزید مواقع تلاش کرنے کی بھرپور کاوشیں بھی کررہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ روس میں اماراتی سرمایہ کاری کئی شعبوں میں ہے ، مبادلۃ نے کئی منصوبے شروع کررکھے ہیں اور وہ روس میں مزید سرمایہ کاری بھی کرنے جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی کاروباری برادری باہمی سرمایہ کاری مواقع کو تلاش کرنے کیلئے کام کررہے ہیں – روس کے براہ راست سرمایہ کاری فنڈ اور مبادلۃ انویسٹمنٹ کمپنی نے 2013 میں ایک مشترکا پلیٹ فارم تشکیل دیا تھا جوکہ روس کے مختلف منصوبوں میں 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کیلئے تھا – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302926475

WAM/Urdu