بدھ 12 مئی 2021 - 12:50:54 شام

براکۃ پلانٹ ، ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں امارات کا کلیدی عنصر ہے : سفیر العتیبہ


ابوظہبی ، 12 اپریل ، 2021 (وام) ۔۔ امریکا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے براکۃ جوہری توانائی پلانٹ کے یونٹ 1 کی جانب سے کمرشل آپریشن شروع کیئے جانے کے اعلان پر کہا ہے کہ یہ صاف و سبز جوہری توانائی کی ترقی میں متحدہ عرب امارات کے مشن کا غیرمعمولی طور پر اہم سنگ میل ہے – انہوں نے پیر کو اپنے بیان میں کہا کہ براکۃ جوہری توانائی منصوبہ سے کمرشل آپریشنز کا آغاز قابل ذکر کامیابی ہے جس سے متحدہ عرب امارات مشرق وسطی میں صفر کاربن والی جوہری توانائی پیدا کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کا مسئلہ اہم عالمی چیلنج ہے اور متحدہ عرب امارات اس بحران سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے کثیرالجہتی ذرائع اپنا رہا ہے جس میں انرجی مکس اور کاربن اخراج کو 2030 تک 5ء23 فیصد کم کرنا شامل ہیں ۔ ان کاوشوں میں صاف اور سرسبز جوہری توانائی کی ترقی کلیدی عنصر ہے – انہوں نے کہا کہ بارہ سال قبل جب متحدہ عرب امارات اور امریکا نے دوطرفہ جوہری توانائی تعاون کیلئے معاہدہ کرکے جو پیشرفت شروع کی تھی وہ تاریخی تھی ۔ متحدہ عرب امارات نے جوہری مواد کیلئے اندرونی افژودگی اور ری پروسیسنگ عمل میں رضاکارانہ طور پر بہت موثر ترین جوہری عدم پھیلاؤ کا عزم و ارادہ اپنایا ۔ دونوں ممالک کا یہ عظیم الشان 123 معاہدہ مشرق وسطی میں محفوظ سویلین مقاصد کیلئے پرامن جوہری توانائی کی ایک مثال ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک https://www.wam.ae/en/details/1395302926463

WAM/Urdu