منگل 15 جون 2021 - 11:48:31 صبح

دبئی کی بیرونی اشیاء خوردونوش کی تجارت2020 میں52ارب درہم ہوگئی


دبئی، 19 اپریل، 2021 (وام) ۔۔ دبئی کسٹم کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کوویڈ 19 وباء کے دوران خوراک کو محفوظ بنانے کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور دبئی کی بیرونی اشیاء خوردونوش کی تجارت 2020 میں 52 ارب درہم ہوگئی۔ دبئی کسٹم کے ادارہ شماریات کے سیکشن منیجر نسیم المہیری نے کہا ہے کہ وبائی مرض کے باعث درپیش چیلنجوں اور موجودہ حالات میں غذائی تحفظ کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔ انھون نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر وباء کے دوران تحفظ خوراک میں ایک عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ 2020 میں دبئی کی بیرونی اشیاء خورونوش کی تجارت مجموعی طور پر 52 ارب درہم رہی جن میں درآمدات کا حجم 34.7 ارب درہم جبکہ برآمدات 10 ارب درہم رہیں۔ انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مختلف اشیائے خوردونوش کی کھپت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے لئے دبئی کسٹم ماہ مقدس کے دوران عمدہ کھانوں کی تجارت کو یقینی بنانے اور سب کو اعلیٰ معیار کی اشیائے خوردونوش تک رسائی ممکن بنانے کیلئے کے لئے سخت محنت کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ COVID-19 سے فوری بحالی کے بعد دبئی قومی اسٹریٹجک منصوبوں پر عمل درآمد کے ذریعے وباء کے بعد کے دور پر موثر انداز میں کام کرتا ہے جس میں فوڈ سیکورٹی کو ترجیح حاصل ہے۔ دبئی کسٹم کے مختلف کسٹم مراکز اشیائے خوردونوش کی ترسیل میں تیزی لاتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے مارکیٹ میں پہنچ سکیں ۔ زادی (یا میرا کھانا) پلیٹ فارم اشیائے خورد و نوش کی سہولت کے لئے دبئی کسٹمز، ڈی پی ورلڈ اور دبئی میونسپلٹی کے مابین قریبی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ زادی ایک متفقہ فوڈ امپورٹ پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد دبئی کی بندرگاہوں میں کھانے کی ترسیل کی درآمد اور دوبارہ برآمد کو آسان بنانا ہے۔ یہ مشرق وسطیٰ میں پہلا پلیٹ فارم ہے جو متحدہ عرب امارات میں COVID-19 کے دور کے منصوبوں سے ہم آہنگ ہے اور یہ ملک کی مضبوط بحالی اور ترقی کو یقینی بنائے گا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302928126

WAM/Urdu