منگل 15 جون 2021 - 11:00:54 صبح

بنکنگ و مالیاتی مسابقت کے عالمی انڈکسز میں متحدہ عرب امارات کی نمایاں پوزیشن مزید مستحکم


ابوظہبی ، 25 اپریل ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے بنکنگ اور مالیاتی پالیسیوں سے متعلق بین الاقوامی مسابقتی انڈکسز میں اپنی نمایاں پوزیشن کو مزید مستحکم کیا ہے اور 2020 کے 11 متعلقہ مسابقتی انڈکسز میں وہ دنیا کے 20 بڑے ممالک میں شامل ہوگیا ہے – یہ مجموعی پیشرفت متحدہ عرب امارات میں قومی اقتصادی پیداوار کیلئے معاون پالیسیوں پر عملدرآمد اور ان کے لچکدار و پرکشش ہونے کا ثبوت ہے – وفاقی مسابقتی و شماریاتی مرکز ، ایف سی ایس سی نے بنکنگ و مالیاتی پالیسیوں کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کو دنیا کے دس بڑے ممالک میں شامل ہونے سے متعلق عالمی کامیابیوں کا دستاویزی شکل دی ہے ۔ اس میں زیادہ قابل ذکر آئی ایم ڈی ورلڈ ڈیجیٹل مسابقتی درجہ بندی اور عالمی اقتصادی فورم کی عالمی مسابقتی رپورٹ 0ء4 ہے اور اس کے ساتھ ساتھ لیگاتم خوشحالی انڈکس اور آئی ایم ڈی عالمی مسابقتی ایئربک بھی شامل ہیں – چار بین الاقوامی اداروں نے متحدہ عرب امارات کو شار ذیلی انڈکسز میں پہلا درجہ دیا ہے جو کہ کریڈٹ گیپ ایبسنس انڈکس ، ڈیپتھ آف انفارمیشن انڈکس ، فریڈم آف اوننگ فارن کرنسی بنک اکاؤنٹس انڈکس اور فنانشل ٹرانزیکشنز ریسٹرینٹس انڈکس ہیں – آئی ایم ڈی عالمی مسابقتی ایئربک نے کریڈٹ انڈکس میں عرب امارات کو دنیا میں پانچویں پوزیشن دی ہے جبکہ آئی ایم ڈی ڈیجیٹل مسابقتی درجہ بندی اور آئی ایم ڈی عالمی مسابقتی ایئربک نے بنکنگ و مالیاتی خدمات انڈکس میں عرب امارات کو چھٹی پوزیشن دی ہے – لیگاتم خوشحالی انڈکس نے مالیاتی اداروں پر اعتماد کے انڈکس میں عرب امارات کو دنیا میں ساتویں پوزیشن دی ہے جبکہ آئی ایم ڈی عالمی مسابقتی ایئربک نے اسے سنٹرل بنک پالیسی انڈکس ، فارنس ایکسچینج ریٹ استحکام انڈکس اور انٹرسٹ پیمنٹ انڈکس میں ساتویں پوزیشن دی ہے – ان مسابقتی انڈکسز میں متحدہ عرب امارات کا تقابلی جائزہ مختلف شعبوں کو احاطہ کرتا ہے ، اس کی غیر معمولی عالمی و علاقائی سطح کی کامیابیوں کا مظہر ہے اور یہ سب پیشرفت وفاقی حکومت کی اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302929639

WAM/Urdu