منگل 15 جون 2021 - 10:07:05 صبح

متحدہ عرب امارات میں آج زاید کا یوم انسانیت منایا جارہا ہے 


ابوظبی، 30 اپریل، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات میں آج بروز ہفتہ زاید کا یوم انسانیت منایا جارہا ہے ۔ یہ دن ہر سال 19 رمضان کو متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نھیان کی برسی کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ زاید کا یوم انسانیت مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نھیان کے دور سے دوسرے ممالک اور لوگوں کو فراہم کی جانے والی امداد کے ذریعے انسانی ہمدردی کے کاموں کے لحاظ سے متحدہ عرب امارات کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔ سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کے لئے انسان دوست اور رفاہی اقدامات شروع کرنے کے لئے یہ مناسب سالانہ دن ہے۔ مسلسل دوسرے سال یہ دن ایسے وقت منایا جارہا ہے جب دنیا کوویڈ 19 کے نتیجے میں غیرمعمولی حالات کا سامنا ہے اور اس وباء کے نتیجے میں صحت کے بحران سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مزید تعاون اور یکجہتی کے لئے بانی رہنما کی انسانی میراث کی تقلید کی ضرورت ہے۔ کوویڈ 19 وباء کے دوران متحدہ عرب امارات نے دنیا کے ممالک کو اس بحران سے نمٹنے میں مدد کرنے اور اپنی رفاحی کاوشوں کے ذریعے شیخ زاید کے وژن اور انسانیت سوز پیغام کے بارے میں اپنے عزم کی تصدیق کی۔ اس دوران متحدہ عرب امارات نے انسانوں کے مابین بھلائی، تعاون اور یکجہتی کی اقدار کو پھیلانے کے لئے 130 ممالک کو تقریباََ دوہزار ٹن طبی امداد فراہم کی۔ شیخ زاید مرحوم کو دنیا کے کسی بھی خطے میں ہر ضرورت مند کو امداد فراہم کرنے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ان کے دور اقتدار میں متحدہ عرب امارات دنیا میں انسانیت سوز اور امدادی کاموں میں اہم کردار ادا کرنے والے اہم ترین ممالک میں تبدیل ہوگیا اور آج انکی وراثت کی بدولت آج متحدہ عرب امارات دنیا میں بیرونی امداد کا سب سے بڑاوسیلہ ہے۔ شیخ زاید کی عطا اور سخاوت تقریباََ دنیا کے ہر گوشے تک پہنچ چکی ہے۔ 2000 کے آخر تک شیخ زاید کی ہدایت پر متحدہ عرب امارات کے ذریعے فراہم کردہ گرانٹ، قرضوں اور امداد کی مالیت 98 ارب درہم سے زیادہ ہوگئی تھی۔ شیخ زاید کو ان کی ممتاز خدمات اور انسانیت کی مدد کرنے پر متعدد بین الاقوامی ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302931437

WAM/Urdu