منگل 15 جون 2021 - 10:28:39 صبح

عرب امارات ، انٹرپرینورشپ کے 16 عالمی مسابقتی انڈکسز میں دنیا کے 20 بڑے ممالک میں شامل


ابوظہبی ، 9 مئی ، 2021 (وام) ۔۔ خصوصی مہارت کے پانچ عالمی اداروں نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات 2020 میں انٹرپرینورشپ کے 13 عالمی مسابقتی انڈکسز کے حوالے سے دنیا کے 20 بڑے ممالک میں شامل رہا جوکہ انٹرپرینورشپ میں اسکی ترقی پسند پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے – وفاقی مسابقتی اور شماریاتی مرکز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اس تناظر میں عالمی سطح پر جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ آئی ایم ڈی ورلڈ مسابقتی ایئر بک ، دی ٹریول اینڈ ٹورازم مسابقتی رپورٹ ، عالمی مسابقتی رپورٹ 0ء4 ، آئی ایم ڈی ورلڈ ڈیجیٹل مسابقتی درجہ بندی اور کاروباری آسانی 2020 رپورٹ کے حوالے سے ہیں – رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ملک میں انٹرپرینورشپ کو فروغ دینے کیلئے بہترین قانونی سازی اور طریقہ کار اختیار کررکھا ہے چاہے وہ کاروباری اثریت کیلئے ہو یا ایس ایم ایز کیلئے سرمایہ کاری و مالیاتی فراہمی کا ہوا ۔ اس تناظر میں امارات نے دنیا کی بڑی معیشتوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جن میں امریکا ، کینیڈا ، برطانیہ ، چین ، جاپان اور دیگر کئی شامل ہیں – آئی ایم ڈٰ مسابقتی ایئربک نے انٹرپرینورشپ میں عرب امارات کو دنیا میں دوسرا درجہ دیا ہے جبکہ مالیاتی دستیابی انڈکس میں چوتھا اور عالمی اقتصادی فورم کے عالمی مسابقتی رپورٹ میں تخلیقی کمپنیوں کی ترقی کے انڈکس میں پانچویں پوزیشن دی گئی ہے – کاروباری اثریت اور فعالیت میں عرب امارات کو عالمی سطح پر چھٹی پوزیشن دی گئی ہے ۔ انٹرپرینوریل رسک انڈکس میں اسے چھٹی اور سیاحتی و سفری مسابقتی رپورٹ کے مطابق نئے کاروباری میں امارات کا عالمی سطح پر آٹھواں درجہ ہے ۔ اسی رپورٹ میں ایس ایم ای اور مالیاتی لاگت انڈکس میں امارات کی نویں پوزیشن ہے جبکہ کارپوریٹ ڈیبٹ انڈکس میں دسویں اور ٹوٹل ارلی سٹیج انٹرپرینوریل ایکٹویٹی انڈکس میں گیارہویں پوزیشن ہے – متحدہ عرب امارات کا یہ غیرمعمولی ٹریک ریکارڈ اسے انٹرپرینورشپ کے شعبے میں دنیا کے بانی قائد ممالک میں شامل کرتا ہے جہاں اس حوالے سے پرکشش اور ترغیب سے بھرپور ماحول موجود ہے ۔ یہ پیشرفت اسے غیر تیل جی ڈی پی میں ترقی کیلئے بڑے عمل گزار کے طور پر مدد دیتی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302933663

WAM/Urdu