منگل 15 جون 2021 - 11:26:41 صبح

محمد بن زاید سے سوڈان کی عبوری فوجی کونسل کے سربراہ کی ملاقات

  • محمد بن زايد يستقبل رئيس مجلس السيادة في السودان
  • محمد بن زايد يستقبل رئيس مجلس السيادة في السودان
  • محمد بن زايد يستقبل رئيس مجلس السيادة في السودان

ابوظہبی ، 10 مئی ، 2021 (وام) ۔۔ ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان سے اتوار کی شام سوڈان کی عبوری فوجی کونسل کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل عبدالفتاح البرھان نے ملاقات کی ۔ وہ ان دنوں متحدہ عرب امارات کے ورکنگ وزٹ پر آئے ہوئے ہیں – ملاقات میں نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے صدارتی امور عزت مآب شیخ منصور بن زاید النھیان بھی موجود تھے ۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں تمام شعبوں میں مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی گئی – قصر الشاطی میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی سے متعلق متعدد علاقائی اور عالمی اہمیت کے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ ہان آٖ افریقہ اور مشرقی افریقہ کی صورتحال پر بالخصوص بات چیت ہوئی ۔ دونوں جانب سے مختلف ایشوز کے حل اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عقل و دانش ، مذاکرہ اور سفارتی ذرائع کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ بحران اور کشیدگی کا خاتمہ ہوسکے اور عوام کی خوشحالی اور مزید ترقی کیلئے ٹھوس بنیاد فراہم ہوسکے – عزت مآب شیخ محمد نے سوڈان کی جانب سے امن ، استحکام ، ترقی اور بالخصوص تاریخ کے موجودہ اہم موڑ پر سوڈان کے استحکام ، تحفظ پر کاربند رہتے ہوئے کی جانے والی کاوشوں کیلئے عرب امارات کے عزم کو دہرایا جوکہ خطے کی سلامتی کیلئے ایک اہم ستون بھی ہے – البرھان نے جواب میں کہا کہ ان کا ملک عرب امارات کے ساتھ اپنی تاریخی برادرانہ تعلقات کی روشنی میں تعاون اور مشترکا اقدامات کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے ۔ انہوں نے کئی چیلنجز کے دوران سوڈان کے استحکام اور سلامتی کیلئے عرب امارات کی حمایت کو بھی سراہا جبکہ کووڈ 19 کی عالمی وباء سے نمٹنے میں امارات کی طرف سے ہنگامی طور پر بھیجی جانے والی انسانی ہمدردی امداد و اقدامات کی بھی تعریف کی – ملاقات میں شریک دیگر شخصیات میں عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن زاید النھیان ، سوڈان کے وزیر امور کابینہ خالد عمر یوسف اور سوڈانی وفد کے ارکان بھی شامل تھے – ترجمہ ۔ تنویر ملک https://www.wam.ae/en/details/1395302933919

WAM/Urdu