منگل 15 جون 2021 - 10:19:22 صبح

عرب امارات میں کووڈ 19 ویکسین کی مزید 87 ہزار خوراکیں دیدی گئیں


ابوظہبی ، 11 مئی ، 2021 (وام) ۔۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 86 ہزار 996 خوراکیں دیدی گئیں ۔ ملک میں اب تک کووڈ 19 ویکسین کی مجموعی طور پر 1 کروڑ 12 لاکھ 73 ہزار 344 خوراکیں دی جاچکی ہیں ، اس طرح قومی سطح پر اس ویکسین کی فراہمی کا تناسب بڑھ کر فی 100 افراد میں 98ء113 خوراکیں ہوگیا – کووڈ 19 سے بچاؤ کی اس ویکسین کو فراہمی کا یہ عمل وزارت کے اس منصوبے کے تحت جاری ہے جس میں معاشرے کے تمام ارکان کو اس ویکسین کی فراہمی کی جانی ہے تاکہ ویکسینیشن کے اس عمل سے ملک میں درکار مدافعتی صلاحت حاصل ہوسکے ۔ اس سے اس وائرس وباء کے کیسز کی تعداد کم ہوگی اور اس وائرس کا پھیلاؤ بھی رکے گا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302934302

WAM/Urdu