منگل 15 جون 2021 - 10:44:21 صبح

وزارت صحت نے کووڈ 19 کیخلاف جنگ میں ویکسینیشن کو اہم ترین قرار ہتھیار دیدیا


ابوظہبی ، 11 مئی ، 2021 (وام) ۔۔ وزارت صحت نے کووڈ 19 کی عالمی وباء کیخلاف جنگ میں ویکسینیشن کو ایک موثر ہتھیار قرار دیتے ہوئے اسکی اہمیت پر زور دیا ہے بالخصوص ایسے حالات میں جب اس وائرس کی نئی اشکال سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے – وزارت کی طرف سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ معاشرے کے تمام طبقات کو ویکسین لگانے کی کاوشوں میں مصروف ہے تاکہ ان میں قوت مدافعت پیدا ہوا اور وہ مزید بیماریوں سے بچ سکیں – وزارت نے مقامی صحت حکام کے تعاون سے ملک بھر میں سینکڑوں مراکز پر ویکسین فراہم کرنے کا سلسلہ جاری کررکھا ہے اور اس کے ساتھ ان لوگوں کو گھر پر بھی ویکسین لگانے کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں جو طبی حالات کی وجہ سے سفر کرنے کے قابل نہیں – اس کے ساتھ وزارت نے بین الاقوامی طبی اداروں کے تقاضوں کے مطابق ان لوگوں کی درجہ بندی کا اعلان کررکھا ہے جنہیں ویکسین لینے سے استثنی دیا گیا ہے تاکہ جو ویکسین لے چکے ہیں ان کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے ۔ ان میں سات درجہ بندیاں کی گئی ہیں ۔ ان میں کووڈ 19 سے متاثرہ ایکٹو کیسز والے افراد ، ویکسین ٹرائل میں شامل رضاکار ، حاملہ خواتین ، بیرون ملک سے ویکسین لگوا کر آںے والے افراد ، طبی بنیاد پر وہ افراد جو پہلے کووڈ 19 سے متاثرہ ہوچکے ہیں ، ویکسین سے شدید الرجی والے افراد اور ایسے افراد جنہیں وہ بیماریاں لاحق ہیں جوکہ ویکسین کی وجہ سے منفی طور پر متاثر ہوتی ہیں – وزارت نے کہا ہے کہ استثنی والے افراد کو مصدقہ صحت مراکز ، کلینکس اور ہسپتالوں سے اس بارے میں سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا اور ماہر معالج کی رائے بھی لینا ہوگی ، ان سب کا سرٹیفکیٹ متعلقہ صحت حکام کو منظوری کیلئے جمع کرانا ہوگا ۔ اس کے بعد متعلقہ شخص کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی جائے گی اور اس استثنی کا الحوسن ایپ پر اظہار بھی ہوگا – وزارت نے تمام اہل شہریوں اور مقیم افراد کو ویکسین لگوانے کیلئے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے معاشرے میں درکار قوت مدافعت پیدا ہوگی اور اس وائرس وباء کی روک تھام ممکن ہوگی – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302934330

WAM/Urdu