پیر 02 اکتوبر 2023 - 2:29:22 شام

گولڈن جوبلی کمیٹی نے قومی تقریبات میں طلباء کی شمولیت کیلئے آن لائن سکول کٹ جاری کردی

  • لجنة الاحتفال باليوبيل الذهبي للدولة تطلق مبادرة "تخيل مستقبلك"
  • لجنة الاحتفال باليوبيل الذهبي للدولة تطلق مبادرة "تخيل مستقبلك"

ابوظہبی ، 27 اکتوبر ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کمیٹی نے ملک کی 50 سالہ تقریبات والے سال کے سلسلے میں ' آپ کے مستقبل کا تصور ' کے نام سے ایک آن لائن سکول کٹ جاری کی ہے جوکہ ملک بھر کے طلباء کو تخلیقی آرائش اور آرٹس و دستکاریوں کے ذریعے ان قومی تقریبات میں شمولیت کیلئے حوصلہ افزائی مل سکے – ملک کے تمام سکولوں اور تمام طلباء کو یہ سکول کٹ مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کہا گیا ہے جس میں قابل اشاعت سٹکرز ، ڈیکوریشنز ، پوسٹ کارڈز ، سٹینسلز اور ڈیسک ٹیگ شامل ہیں ۔ یہ کٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے – اس فری سکول کٹ میں ایک ایسا پوسٹ کارڈ بھی شامل ہے جسے طلباء اپنے مستقبل کی شیلفوں کو خط لکھنے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں ، جن میں آئیندہ کے 50 برس کیلئے ان کے منصوبے لکھے ہونگے ۔ ان پوسٹ کارڈز کو ان طلباء کے گریجویٹ ہونے پر بطور پرانی یاد کے پیش کیا جاسکے گا – یہ ای سکول کٹ نوجوان نسلوں کو اختراعی اور تخلیقی سرگرمیوں کیلئے راغب کرنے کا اہم ذریعہ ہوگی تاکہ وہ ان اقدار کے بارے میں جان سکیں جنہیں ملک نے گزشتہ پچاس سال کے سفر میں اپنایا اور اس علم و دانش کو ان تک پھیلایا جو متحدہ عرب امارات کو اپنا گھر کہتے ہیں – سکولوں ، اساتذہ اور والدین کو ملک کی ان پچاس سالہ تقریبات میں قومی سطح پر بھرپور شرکت کیلئے حوصلہ افزائی دی گئی ہے تاکہ اس کٹ کے ذریعے وہ نوجوان ذہنوں کو ملک کی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں مزید بہتر انداز میں فہم دے سکیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302985651

WAM/Urdu