متحدہ عرب امارات اورروس کااقتصادی تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق
ماسکو، 16 مارچ، 2023(وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات اور روس نے پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ترجیحی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور جدت، ماحولیات اور تعلیم کے شعبوں میں تجربات اور علم کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائےاقتصادی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے والے متحدہ عرب امارات اور روس کی مشترکہ کمیٹی کے گیارہویں اجلاس میں کیا گیا۔
کمیٹی کا اجلاس 14 اور 15 مارچ کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں وزیر اقتصادیات عبداللہ بن طوق المری اور روس کے نائب وزیر صنعت و تجارت ڈینس مانتوروف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ وزیر اقتصادیات عبداللہ بن طوق المری نے کہاکہ مشترکہ کمیٹی کے ذریعے متحدہ عرب امارات اور روس کئی شعبوں بشمول قابل تجدید اور صاف توانائی اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں مشترکہ تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
ترجمہ: ریاض خان ۔
https://wam.ae/en/details/1395303139778