متحدہ عرب امارات، جمہوریہ کوریا کا توانائی اورماحولیات سے متعلق اقدامات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

متحدہ عرب امارات، جمہوریہ کوریا کا توانائی اورماحولیات سے متعلق اقدامات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

ابوظہبی، 17 مارچ، 2023 (وام) – توانائی اور انفراسٹرکچر کے وزیر سہیل بن محمد المزروئی نے جمہوریہ کوریا کے وزیر تجارت، دکگیون آہن سے ملاقات کی، جس میں توانائی اورماحولیات کے اقدامات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے دیگر امور میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزراء نے اپنے ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تجارت میں اضافے کے مواقع کا بھی جائزہ لیا اور اس سال کے اواخر میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (کوپ 28) کے فریقین کی آئندہ 28 ویں کانفرنس کی میزبانی سے متحدہ عرب امارات کے ممکنہ فوائد پر تبادلہ خیال کیا۔

ابوظہبی میں وزارت توانائی اور انفراسٹرکچر ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے توانائی اور پانی سے متعلق مشترکہ اسٹریٹجک منصوبوں کا جائزہ بھی لیا۔

توانائی اور انفراسٹرکچر کے وزیر نے متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ کوریا کے مابین بہترین تعلقات کو سراہتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وہ مختلف شعبوں میں پیش رفت دیکھ رہے ہیں۔

http://wam.ae/en/details/1395303140011