ابوظہبی ہفتہ پائیداری کوپ28 میں اپنےخصوصی ایڈیشن کا انعقاد کرے گا

ابوظہبی ہفتہ پائیداری کوپ28 میں اپنےخصوصی ایڈیشن کا انعقاد کرے گا

ابوظہبی، 18 ستمبر، 2023 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی زیر سرپرستی اور متحدہ عرب امارات کی اقتصادی و سماجی ترقی اور خوشحالی کے کلیدی ستون کے طور پر پائیداری چیمپیئن بننے کی خواہش کے فریم ورک کے تحت ابوظہبی سسٹین ایبلٹی ویک (اے ڈی ایس ڈبلیو) کاآئندہ ایڈیشن اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس 2023 (کوپ28) کے دوران ہوگا۔
اے ڈی ایس ڈبلیو تمام عالمی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان پراثر اور جامع مکالمے کو فعال کرکے، خالص صفر مستقبل کے لیے وعدوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے کوپ28 میں دنیا بھر میں موسمیاتی رفتار کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے وزیر، مصدر کے چیئرمین اور کوپ28 کے نامزد صدرڈاکٹر سلطان بن احمد الجابرنے کہاکہ جیسے کہ متحدہ عرب امارات کوپ28 کی میزبانی کے لیے تیار ہے، یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے اختیار میں موجود ہر موقع کو استعمال کریں۔ ایک منصفانہ اور منظم توانائی کی منتقلی کو ٹریک کریں اور 1.5 ڈگری کو پہنچ کے اندر رکھیں۔ ابوظہبی سسٹین ایبلٹی ویک (اے ڈی ایس ڈبلیو) کو مصدر نے 2008 میں قائم کیا تھا اور یہ ایک سرکردہ عالمی اقدام کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔ کوپ28 میں اے ڈی ایس ڈبلیو کا خصوصی ایڈیشن کلیدی اسٹیک ہولڈرز کی ایک وسیع برادری کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم ہوگا تاکہ ان کی آواز سنی جا سکے اور خالص صفر مستقبل کی طرف منصفانہ اور جامع منتقلی کو تیز کیا جا سکے۔
مصدر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمحمد جمیل الرمحی نے کہا کہ اے ڈی ایس ڈبلیو کا خصوصی ایڈیشن کوپ28 میں ملک کے پائیداری کے سال کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع ہوگا اور موسمیاتی کارروائی کی میراث کی عکاسی کرے گا ہمیں کوپ28 میں اس منفرد اے ڈی ایس ڈبلیو کی میزبانی پر فخر ہے اور ہم پائیداری اور صاف توانائی میں کلیدی اسٹیک ہولڈرز کا خیرمقدم کرنے کے خواہاں ہیں کیونکہ ہم دنیا کے سب سے زیادہ ضروری اور اہم چیلنجوں سے مل کر نمٹنے کے لیے مثبت تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔
اے ڈی ایس ڈبلیو سمٹ، جو 4 دسمبر کو کنیکٹ کانفرنس سینٹر، ایکسپو سٹی دبئی میں "United on Climate Action at COP28" کے تھیم کے تحت منعقد کی جائے گی، جس میں عوامی شعبے، سول سوسائٹی کے رہنما شرکت کریں گے۔
کوپ28 کے تھیمیٹک فنانس ڈے پر منعقد ہونے والی، سمٹ میں شمولیت اور موسمیاتی مالیات کے لیے سرمایہ کاری جیسے مسائل پر بات کی جائے گی، اور دنیا بھر میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے ذرائع اور طریقوں کی نشاندہی کی جائے گی۔
کوپ28 کے دوران، اے ڈی ایس ڈبلیو بلیو اور گرین دونوں زونز میں تقریبات کی میزبانی کرکے، بروقت اور متعلقہ کلائمیٹ ایکشن ڈائیلاگ کے ذریعے فریقین، مبصرین مندوبین اور عام لوگوں کے لیے بحث و مباحثے کے ذریعے قیادت کے لیے ایک رابطے کا کام کرے گی۔
گرین زون میں، اے ڈی ایس ڈبلیو پارٹنرشپ ہب منظم تعاون کی سرگرمیوں کا انعقاد کرے گی جو شرکاء کو خیالات کے تبادلے اور کامیاب کاروباری تعلقات استوار کرنے میں مدد کرے گی۔ شام کے وقت، ہب حاضرین کے لیے نیٹ ورکنگ ریسیپشنز کا انعقاد کرے گا۔
اے ڈی ایس ڈبلیو کا ورچوئل مواد پلیٹ فارم؛ اے ڈی ایس ڈبلیو لائیو گرین زون سے براہ راست اور براہ راست انٹرویوز کا سلسلہ جاری کرے گا، موسمیاتی مباحثوں پر روزانہ کے رد عمل کو حاصل کرے گا، اور بروقت، متعلقہ پائیداری پر مبنی مواد کا اشتراک کرے گا۔
کوپ28 میں اے ڈی ایس ڈبلیو WiSER اقدام بھی پیش کیاجائے گا۔ WiSER خواتین اور لڑکیوں کو تبدیلی اور اختراع کے ڈرائیور کے طور پر آگے لانے کے علاوہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کے لیے پرعزم ہے کہ پائیداری کی بحث میں ان کی آواز سنی جائے۔
یوتھ 4 سسٹین ایبلٹی مصدر کا ایک ایسا اقدام ہے جو نوجوانوں کی ترقی میں سرمایہ کاری اور ان کی فعال طور پر حمایت کرتا ہے تاکہ وہ کل کے پائیدار رہنما بن سکیں، 8 دسمبر کو Y4S فورم کی میزبانی کرے گا۔
کوپ28 میں اے ڈی ایس ڈبلیو تصدیق شدہ اسپانسرز میں ابوظہبی کا محکمہ توانائی، دبئی الیکٹرسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی، انویسٹ کارپ اور ایس ایس بی سی شامل ہیں۔
اے ڈی ایس ڈبلیو شراکت داروں کی قیادت میں ہونے والے گزشتہ سالوں میں ہونے والے ایونٹس اور پائیداری سے متعلقہ موضوعات پر بین الاقوامی مشغولیت کے مواقع بھی پیش کرے گا۔
اے ڈی ایس ڈبلیو ایک عالمی اقدام ہے جسے UAE اور اس کے کلین انرجی پاور ہاؤس مصدر نے پائیدار ترقی کو تیز کرنے اور اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے چیمپیئن کیا ہے۔ 2008 میں قائم کیا گیا، اے ڈی ایس ڈبلیو ان تمام لوگوں کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جن کا ہمارے سیارے کے مستقبل میں حصہ ہے۔ اے ڈی ایس ڈبلیو میں تمام حکومتوں، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کے رہنما شرکت کرتے ہیں جو کہ کلائمٹ ایکشن اور ان اختراعات پر بات چیت کا موقع فراہم کرتا ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے ایک پائیدار دنیا کو یقینی بنائیں گے۔
ترجمہ۔تنویر ملک
https://wam.ae/en/details/1395303198765