اماراتی اور روسی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور دوطرفہ شراکت داری پر گفتگو

ابوظہبی، 18 جون (وام)--متحدہ عرب امارات کے صدر، عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور روسی فیڈریشن کے صدر، عزت مآب ولادیمیر پیوٹن کے درمیان آج ایک ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی شراکت داری اور مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو کے دوران دونوں رہنم...
امارات اور سربیا کے صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

ابوظہبی، 18 جون (وام)--متحدہ عرب امارات کے صدر، عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور جمہوریہ سربیا کے صدر، الیگزینڈر وُوچچ نے آج ابوظہبی میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شیخ محمد بن زاید نے قصر الوطن میں صدر وُوچچ کا خیرمقدم...
یو اے ای اور یورپی یونین کے درمیان رابطہ، موجودہ بحران کے حل کیلئے سفارتی کوششوں پر اتفاق

ابوظہبی، 18 جون 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی اور یورپی کمیشن کے نائب صدر کایا کالاس سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اسلامی جمہوریہ ایران کو نشانہ بنانے وا...
اماراتی صدر اور ایرانی ہم منصب کی ٹیلیفونک گفتگو، علاقائی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

ابوظہبی، 17 جون 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے آج ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین صورتِ حال اور اس کے خطے کے امن و سلامتی پر سنگین اثرات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔گفتگو کے دوران شیخ محمد بن زاید ن...
متحدہ عرب امارات: کشیدگی کے خاتمے کے لیے علاقائی و بین الاقوامی سطح پر مربوط اقدامات ناگزیر

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان: سیاسی اور سفارتی حل کے سوا کوئی متبادل نہیں۔ اقوامِ متحدہ اور سلامتی کونسل کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے جنگ بندی کے حصول اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے استحکام کے لیے فوری اور ضروری اقدامات کرنا ہوں گے۔ابوظہبی، 17 جون 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات نے خطے می...
ایرانی شہریوں کے لیے اووراسٹے جرمانوں کی مکمل معافی کا اعلان: متحدہ عرب امارات

ابوظہبی، 17 جون 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے وفاقی ادارہ برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور بندرگاہی تحفظ (ICP) نے متحدہ عرب امارات میں مقیم تمام ایرانی شہریوں – خواہ وہ رہائشی ہوں یا وزیٹر – کے لیے اووراسٹے (قیام کی مدت سے زائد رہائش) پر ...
اسرائیل-ایران کشیدگی پر اماراتی و ترک صدور کی مشاورت، کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق

ابوظہبی، 17 جون 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو جمہوریہ تُرکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے آج ایک ٹیلیفون کال موصول ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون، مشترکہ کوششوں، اور خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف ...
متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیرِ اعظم کی دبئی میں ملاقات، قومی ترقی اور عوامی خدمات کے فروغ پر تبادلۂ خیال

دبئی، 16 جون، 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات کے صدر، عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے پیر کے روز نائب صدر، وزیرِ اعظم اور دبئی کے حکمران، عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب صدر، نائب وزیرِ اعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین، عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان بھی موجود تھے۔...